ٹیگ کے محفوظات: معاشرہ

غیرت کے نام پر قتل


140529185623_pakistan_honour_crime_640x360__nocredit

غیرت کے نام پر قتل

غیرت کےنام پر قتل کرنے کا دستور بہت قدیم ہے ۔اکیسویں صدی میں اس طرح کے ظالمانہ رسم و رواج کا کوئی جواز نہ ہے اور یہ ہمارے آج کے مہذب  معاشرہ پر ایک سیاہ داغ ہے۔قانونی اور روایتی اعتبار سے اس طرح کے قتل کو عام قتل نہیں بلکہ غیرت کے نام پر قتل گردانا جاتا ہے۔ صوبہ سندھ میں اسے کارو کاری کہلاتی ہے، پنجاب میں کالا کالی، سرحد میں طورطورہ اور بلوچستان میں سیاہ کاری۔ نام کوئی بھی ہو ، قدیم روایات اور رسم ورواج طویل عرصے سے خواتین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں ۔ کیونکہ اکثر اس رسم کی بھینٹ چڑھنے والی صرف خواتین ہوتی ہیں اور مردوں کی جان بچ جاتی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان میں امن کا سورج


free-sunrise-wallpaper-beach-backgrounds-nature-backgrounds-29867

پاکستان میں امن کا سورج

دہشت گردی پاکستان کی ریاست اور معاشرہ کو درپیش خطرات میں سب سے بڑا اور مہیب خطرہ ہےجس نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز سمجھاجا تا ہے۔

پاکستان میں امن کا سورج پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان میں فرقہ واریت


پاکستان میں فرقہ واریت
فرقہ واریت زہر قاتل ہے جوپاکستان اور ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور ایک وقت آئے گا جب یہ پاکستان اور پاکستانی معاشرہ کو اندر سے کھوکھلا کر کے رکھ دے گی۔۔ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت نے ہمیں ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ فرقہ واریت ملکی وحدت کے لئے نقصان دہ ہے اور یہ دہشتگردی کی ایک صورت ہے۔ دہشتگردی فرقہ واریت اور انتہا پسندی پاکستانی قوم کےلئے ایک ناسور کی حثیت رکھتے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں  آئے روز شیعہ اورسنی علماء اورمذہبی رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگزاورفرقہ وارانہ دہشت گردی کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات سے صاف پتہ چلتاہے کہ پاکستان کوشیعہ سنی کی جنگ میں دہکیلنے کی گھناوٴنی سازشیں کی جارہی ہیں۔ہر جماعت، طبقہ اور قیادت اپنے علاوہ ہر ایک کو صفحہ ہستی سے حرفِ غلط کی طرح مٹا دینے پر تلی ہوئی ہے ۔ سوچ و فکر کی اس شدت اور انتہاپسندی نے ہمیں ان راہوں پر گامزن کر دیا ہے جو آگ اور خون کی اتھا وادیوں میں جا اترتی ہیں اور تباہی و بربادی پر متنج ہوتی ہیں۔

پاکستان میں فرقہ واریت پڑھنا جاری رکھیں